میاں محمود الرشید نے9مئی مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا چیلنج کر دی

Share

سانحہ 9مئی کے مقدمات میں سزا پانے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔میاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے اپیل دائر کی ہے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا حقائق کے برعکس ہے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر میرے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، لہٰذا سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کالعدم قرار دی جائے۔واضح رہے کہ 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے میاں محمود الرشید کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Check Also

ملزمہ انمول عرف پنکی کا بھائی کامران کراچی سے گرفتار

Share ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔پولیس …