امریکی روایات ٹھاہ: 250 ڈالرز کے کرنسی نوٹ پر ٹرمپ کی تصویر چھاپنے کی تیاریاں

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر جلد ہی 250 ڈالرز کے امریکی کرنسی نوٹ پر آویزاں ہو سکتی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک نئے بل میں 250 ڈالرز کے امریکی کرنسی نوٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر چھاپنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اگر اس تجویز کو قبول کر لیا جاتا ہے تو ڈیڑھ صدی بعد پہلی بار امریکی کرنسی کے نوٹ پر کسی زندہ شخص کی تصویر نظر آئے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ٹریژری ڈیپارٹمنٹ میں تعینات امریکی صدر کے 2 قریبی عہدیداروں نے بیورو آف اینگریونگ اینڈ پرنٹنگ کے عملے سے پروٹوٹائپس یعنی ابتدائی نمونے تیار کرنے کو کہا تھا. رپورٹ کے مطابق حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی کرنسی کے نوٹ پر زندہ صدور کی تصویر چھاپنا امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیورو آف اینگریونگ اینڈ پرنٹنگ کی ڈائریکٹر پیٹریشیا سولیمین نے بھی قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کی نشاندہی کی تو انہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ قومی اداروں پر ذاتی اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا کے کئی سرکاری و ثقافتی اداروں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کا نام منسلک کیا جا چکا ہے

Check Also

برطانیہ، ایئر کنڈیشنگ گھروں کی تعداد 40 لاکھ متجاوز

Share برطانیہ میں موسمی تبدیلی اور گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے ائیر کنڈیشنگ …