نشتر اسپتال ملتان میں ایچ آئی وی مریض کا عام مریضوں کے ساتھ آپریشن کردیا گیا

Share

ملتان کے نشتر اسپتال میں ایچ آئی وی مریض کا عام مریضوں کے ساتھ آپریشن کردیا گیا۔نشتر اسپتال کے ایم ایس نے کہا ہے کہ منگل کو تھیٹر میں 7 آپریشن کیے گئے، مریضوں کا آپریشن سے پہلے ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے مشتبہ مریض کی رپورٹ آنے سے قبل ہی آپریشن کردیا گیا اور دوسرے روز بھی تھیٹر میں آپریشنز جاری رہے۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک دن بعد مریض کی رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن تھیٹر کو سیل کیا گیا۔بعدازاں 10 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروائے گئے۔اس معاملے کے بعد ایڈیشنل ایم ایس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے

Check Also

یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، سروسز اسپتال منتقل

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت …