لندن میں یہودی آبادی محفوظ نہیں، حملوں کی زد میں ہے، میٹ پولیس چیف

Share

میٹ پولیس کے چیف مارک رولی نے برطانیہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد لندن میں یہود ی آبادی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہود کمیونٹی محفوظ نہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔میٹ چیف نے ایک خط کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ (کامنز کی ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی)کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں یہودی کمیونٹی گزشتہ چھ ہفتوں سے حملوں کی زد میں ہے۔انہوں نے خط میں لکھا کہ یہودی کمیونٹی پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کیلئے انسداد دہشت گردی کے افسران کی معاونت سے تحقیقات جاری ہیں، اب تک 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے‘ 10ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گولڈرز گرین میں 29 اپریل کو ہونے والا حملے جس میں دو برطانوی یہودیوں کو چاقو سے مارا گیاجبکہ یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہوئے کی شفاف تحقیقات جاری ہیں ۔اس خط کا انکشاف اس وقت ہوا جب کنگ چارلس گزشتہ روز مغربی لندن میں گولڈرز گرین پہنچے اور کیمونٹی کے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہے۔

Check Also

روسی صدر 19 سے 20 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، کریملن

Share روسی صدارتی آفس کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19 سے …