امریکا چاہتا ہے مؤقف بدلنے کے لیے چین ایران پر دباؤ ڈالے، روبیو

Share

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے کے لیے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین، ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے۔مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے مفاد میں ہے، چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں، وہ بھی موجودہ بحران سے متاثر ہورہا ہے۔علاوہ ازیں محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Check Also

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر جواب پاکستان کے ذریعے بھیج دیا

Share ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے …