
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا ایک اعزاز ہے، میں ہر ایک سے یہی کہتا ہوں کہ چینی صدر عظیم رہنما ہیں۔چین کے صدر شی جنگ پنگ سے وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، جب بھی مشکلات آئیں مل کر انہیں حل کیا، لوگ نہیں جانتے کہ جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا، ہم نے جلدی حل کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہماری گفتگو کے شدت سے منتظر ہیں، امریکا چین تعلقات اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہونے جا رہے ہیں، جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی شاندار رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تاریخی سربراہی ملاقات کا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان آنے والی کئی دہائیوں تک بہترین اور مضبوط تعلقات قائم رہیں گے۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ دنیا کے بہترین بزنس لیڈر لے کر چین آیا ہوں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved