آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی

Share

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 1 ارب ڈالر ای ایف ایف پروگرام کے تحت، جبکہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض جاری کرنے کی سفارش کی تھی، موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالر جاری ہو چکے، پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام لیا تھا

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …