امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ

Share

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملہ کیا ہے۔امریکی ٹی وی چینل نے بھی تصدیق کرتے ہوئے سینئر امریکی عہدے دار کے حوالے سے کہا کہ اس حملے کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز یا سیزفائر کا خاتمہ نہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کے مطابق یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب امریکا اپنی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔دوسری جانب چینی خبر ایجنسی سن ہوا نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکا کے حملے سے ایران کے قشم جزیرے میں ایک لنگرگاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق بندر عباس اور قشم جزیرے پر متعدد دھماکے سنے گئے۔ بندر عباس میں دھماکوں کی آواز ایرانی فضائی دفاع کی تھی۔

Check Also

ایران کی اردن کےعقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر بمباری،20 گودام تباہ

Share پاسداران انقلاب کےمطابق اردن کےعقبہ طیاروں کونشانہ بنایا،کرمانشاہ میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون …