جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ

Share

ایران کی مسلح افواج نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی نئی جارحیت سے باز رہے ورنہ اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکی فوج نے خطے میں اپنی ناکہ بندی، غنڈہ گردی اور قزاقی جاری رکھی تو ایران کی طاقتور افواج بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں امریکی و صیہونی دشمنوں کو شدید نقصان پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے۔ایرانی حکام کے مطابق مسلح افواج خطے میں امریکی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اہم تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

Check Also

امریکا کا گوروک، قشم میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share امریکا نے آج صبح سویرے ایران میں گوروک (GORUK) اور جزیرہ قشم میں ریڈار …