ایرانی لڑاکا طیارے نے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بمباری کی تھی، روسی میڈیا

Share

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ایرانی لڑاکا طیارے نے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بمباری کی تھی۔روسی میڈیا کے مطابق ایرانی لڑاکا طیارہ تمام ایئر ڈیفنس نظام ہونے کے باوجود کویت پر حملے میں کامیاب رہا تھا۔برسوں میں پہلا موقع تھا کہ کسی ملک کے لڑاکا طیارے نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہو۔امریکی ٹی وی این بی سی کا حوالہ دیتے ہوئے روسی میڈیا نے بتایا کہ جنگ کے دوران ایران نے ایف فائیو لڑاکا طیارے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بمباری کے لیے استعمال کیے تھے۔ایرانی طیارے تمام ائرڈینفس نظام ہونے کے باوجود کویت میں امریکی اڈوں پر حملے میں کامیاب رہے تھے۔ ایران نے جتنا نقصان امریکی اڈوں کو پہنچایا اسے پینٹاگون نے تسلیم نہیں کیا، یہی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ نے نجی سیٹیلائٹ کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ امریکی اڈوں کی تصاویر تک رسائی روکیں۔روسی میڈیا کا کہنا ہے ایک ایسے وقت کہ جب اراکین کانگریس اس بات پر ناراض ہیں کہ انہیں امریکا کو پہنچے نقصان کی تفصیلات تک معلوم نہیں ہیں اور پینٹاگون ریکارڈ بجٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ابتدائی جوابی کارروائی ہی میں ایران نے خلیجی ممالک میں سو اہداف نشانہ بنائے۔ ان اہداف میں فضائی اڈوں کے ہینگرز، رن وے، ریڈار تنصیبات، کمانڈ سینٹرز کو بحرین، کویت، قطر اور امارات میں نشانہ بنایا گیا ان کی بحالی میں اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔قبل ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ دونوں ہی کو تباہ کر دیا گیا ہے تاہم روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحیت کے دوران ایران نے لڑاکا طیارے بھی استعمال کیے

Check Also

ایرانی افواج امریکی بحری قزاقی کا جواب دے گی، خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر

Share ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ وہ دشمن کے …