رائیونڈ میں زہریلا شوارما کھانے سے بچی جاں بحق، ماں اور بھائی کی حالت تشویشناک

Share

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق زہریلے شوارما کے سبب جاں بحق ہونے والی بچی کی والدہ اور بھائی کی حالت بھی تشویش ناک ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد ورثاء نے بچی کے بہنوئی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شوارما میں زہر ملا کر دیامقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بہنوئی کے ساتھ ناراضگی چل رہی تھی جس کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نے دانستہ طور پر شوارما میں زہر شامل کیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …