امریکا ایران پر بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: سربراہ ایرانی عدلیہ

Share

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایژئی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ایران پر سمندری ناکہ بندی مسلط کرنے کی قدرت نہیں رکھتے۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ناکام ہونے والی کارروائیاں خلیج فارس میں دوبارہ دہرائی جا سکتی ہیں۔اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بدستور برقرار ہے۔

Check Also

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، قبضے کا دعویٰ

Share ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ٹوگو کے پرچم والے آئل ٹینکر …