ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، بہتر ہوگا کہ ڈیل کرلے، امریکی وزیر جنگ

Share

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، بہتر ہوگا کہ ڈیل کرلے، ایران کے پاس ایک اچھا معاہدہ کرنے کا موقع ہے۔پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے اب تک 34 بحری جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ناکا بندی جب تک ضرورت ہوگی برقرار رہے گی، یہ عالمی سطح تک پھیل گئی، ناکا بندی سے پہلے ایرانی بندر گاہوں سے نکلنے والے ایرانی ڈارک فلیٹ کے دو جہاز ضبط کر لیے گئے۔ پیٹ ہیگسٹھ نے کہا کہ ایران نے 45 ہزار مظاہرین کو قتل کیا، ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر دانشمندی سے فیصلہ کرنے کا کھلا موقع موجود ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے مشن بڑا واضح ہے، ایران کے لیے بہتر ہوگا کہ ایک اچھی ڈیل قبول کرے، یہ لڑائی صرف امریکا کی نہیں ہونی چاہیے۔

Check Also

ایران کی اردن کےعقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر بمباری،20 گودام تباہ

Share پاسداران انقلاب کےمطابق اردن کےعقبہ طیاروں کونشانہ بنایا،کرمانشاہ میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون …