ایرانی سپیکر پارلیمنٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِ عمل سامنے آگیا

Share

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران میں نہ کوئی شدت پسند ہے اور نہ ہی اعتدال پسند، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں۔محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت آہنی یکجہتی کے ساتھ سپریم لیڈر کی اطاعت کرتے ہیں، ہم جارحانہ مجرم کو اس کے اعمال پر پشیمان کریں گے۔ایرانی سپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ ہمارا قومی بیانیہ ایک خدا، ایک رہنما، ایک قوم اور ایک راستہ ہے، یہ راستہ ایران کی فتح کا راستہ ہے، جو ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

Check Also

ایران کی اردن کےعقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر بمباری،20 گودام تباہ

Share پاسداران انقلاب کےمطابق اردن کےعقبہ طیاروں کونشانہ بنایا،کرمانشاہ میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون …