پاکپتن: کھیت سے ملنے والی خاتون کی لاش بیٹی نے شناخت کرلی

Share

پاکپتن کے علاقے چک شفیع کے قریب کھیت سے خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق خاتون سرکاری اسکول کی ٹیچر تھی جسے اس کی بیٹی نے اس کے جوتوں سے شناخت کیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کانسٹیبل کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ملزم کانسٹیبل کو مکان کرائے پر دے رکھا تھا۔ خاتون 21 اپریل سے لاپتہ تھی، مقتولہ کے بھائی نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل نے خاتون کو اغوا کے بعد قتل کیا اور لاش 25 کلومیٹر دور پھینک دی

Check Also

جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت، پبلک ٹرانسپورٹ معطل، ریڈ زون سیل

Share اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے باعث غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش …