پوپ لیو کی ایران پر حملوں کی پھر مخالفت

Share

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے مسئلے کا پُرامن حل نکالنے پر زور دیا ہے۔عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ صرف مذاکرات کی طرف واپسی کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی جان خطرے میں ہے، یہ بین الاقوامی قانونی مسائل سے بڑھ کر اخلاقی مسئلہ ہے۔پوپ لیو کا کہنا تھا کہ کہا یہ عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ تشدد اور جنگ روک کر امن کا راستہ تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے میز پر بیٹھیں نہ کہ اس میز پر جہاں ہتھیار بنانے اور مہلک اقدامات کے فیصلے ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر منصفانہ جنگ صرف بڑھ رہی ہے، اس سے کچھ حاصل نہیں، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال عالمی معاشی اور توانائی کے بحران کے ساتھ نفرت کو بھی ہوا دے رہی ہے

Check Also

افریقی خیراتی تنظیم نے پرنس ہیری کیخلاف مقدمہ کر دیا

Share برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری کے خلاف افریقی ایڈز خیراتی تنظیم سینٹیبالے نے لندن …