پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری، کٹ بھی لگا دیا گیا

Share

حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری کر دیا جس میں مہنگائی کے باعث کٹ بھی لگایا گیا ہے۔پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا 44 ارب کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، مہنگائی کے باعث پنجاب پولیس کو 6 ارب کا کٹ لگا، رواں مالی سال کے 2 سو ارب کے بجٹ میں سے 194 کا بجٹ جاری کیا گیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ چوتھے کوارٹر کے سب سے زیادہ پیسے سی سی پی او لاہور کو 7 ارب 10 کروڑ، پنجاب کانسٹیبلری کو دو ارب روپے جاری کئے گئے۔سی پی او فیصل آباد کو 1.9 ارب، سی پی او راولپنڈی کو 1.9 ارب، سی پی او گوجرانوالہ کو 1.2 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔سی پی او ملتان کو 1.2 ارب، ڈی پی او شیخوپورہ کو 700 ملین، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو 1.4 ارب، سی ٹی ڈی پنجاب کو 1.5 ارب روپے جاری کئے گئے۔ایس پی یو پنجاب کو 1.5 ارب، ایلیٹ فورس کو 179 ملین، سی ٹی او لاہور کو ایک ارب اور سی ٹی او گوجرانوالہ کو 109 ملین روپے جاری کئے گئے۔ذرائع کے مطابق اگلے ماہ میں پولیس بجٹ میں استعمال نہ ہونے والے فنڈز سرنڈر کئے جائیں گے، سپلیمنٹری گرانٹ میں 30 سے 35 ارب روپے مزید مانگے جائیں گے۔

Check Also

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم

Share وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دہاڑے …