فتنہ الخوارج کا سرغنہ عامر سہیل گرفتار، افغان طالبان کی پشت پناہی کا انکشاف

Share

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کو گرفتار کرلیا جس نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے۔خارجی عامر سہیل نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج میں پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے شامل ہوا اور پھر افغان صوبے پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔اعترافی بیان میں خارجی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ بھی قریبی روابط تھے، میری تشکیل میں 20 سے زائد دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے جب کہ ہمیں افغانستان اور غیرملکی ایجنسیوں بشمول ’را‘ مالی معاونت فراہم کرتی تھیں۔خارجی عامر سہیل نے قبول کیا کہ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث رہا۔عامر سہیل نے کہا کہ کہ فتنہ الخوارج کا اسلام اورجہاد سے کوئی تعلق نہیں، یہ پیسے کے لیے دہشتگردی کرتے ہیں، مجھے پشاور علاج کی غرض سے آتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …