لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی، گردہ بھی نکال لیا گیا

Share

لاہور کے علاقے چوہنگ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کر کے پنڈی منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو گھر میں قید رکھ کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔حنا پرویز بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ میں خاتون کے بائیں جانب کا گردہ نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے

Check Also

ملزمہ انمول عرف پنکی کا بھائی کامران کراچی سے گرفتار

Share ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔پولیس …