
خیبر پختونخوا حکومت اور وفاق میں اتفاق ہونے کے بعد مالاکنڈ ڈویژن میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پشاورہیڈ کوارٹر میں آج امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کورکمانڈر پشاور نے شرکت کی، اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک سمت پر چلنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگرسٹیک ہولڈرز کےساتھ ملاقات خوشگوار رہی،وہ کابینہ سمیت 3 گھنٹے تک کور ہیڈ کوارٹرمیں رہے وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان نے لنچ بھی کور ہیڈ کوارٹر میں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ لنچ کے دوران وزیر اعلیٰ اور محسن نقوی نے قریب بیٹھ کر گفتگو کی، وزیر اعلیٰ نے محسن نقوی سمیت دیگر شرکا سے مصافحہ بھی کیا۔دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ امن وامان سے متعلق اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب صوبے میں مستقل قیامِ امن کے لیے بات چیت کی گئی اور قبائلی اضلاع کی بہتری کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved