غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں، شہباز شریف کی شرکت متوقع

Share

غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق غزہ کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی، انسانی امداد اور پائیدار امن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، وزیر اعظم کی اجلاس میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ چند روز میں ہوگا۔امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن بورڈ کے تمام 25 رکن ممالک کو دعوت نامے بھیجے جاچکے۔برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت کئی یورپی ممالک بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کر چکے ہیں

Check Also

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مشعل بردار ریلیوں کا اعلان

Share پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی …