عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک

Share

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما لکی اوبرائے کو دن دیہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گوردوارے کے باہر لکی اوبرائے پر متعدد فائر کیے، جس میں سے کم از کم 5 گولیاں ان کے جسم کو لگیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت لکی اوبرائے اپنی گاڑی میں موجود تھے۔یہ واقعہ جالندھر کے مصروف علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع گوردوارہ صاحب کے باہر پیش آیا۔فائرنگ کے بعد لکی اوبرائے کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں

Check Also

بسنت پر لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں تعطیل بارے اہم فیصلہ

Share بسنت پر لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں تعطیل بارے چیف جسٹس مس …