لاہور میں بسنت کا آغاز، پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری

Share

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، شہر بھر میں چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر بوکاٹا کی صدائیں گونج رہی ہیں۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات 12 بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔لاہور میں آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئی ہیں، روشن چھتوں پر منچلوں اور پتنگ بازوں کی بہار ہے۔بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، خواتین نے ہاتھوں پر مہندی، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آ رہے ہیں، بسنت کے باقاعدہ آغاز سے کچھ وقت پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

Check Also

پولیس وردی میں دھرندھر گانے پر ٹک ٹاک بنانے والی خاتون کون ہے

Share گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون پولیس افسر …