لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے سٹار فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کر لیا

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں سائن کیا ہے، بنگلادیشی فاسٹ بولر کو ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس سے لاہور قلندرز کے بولنگ اٹیک کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ مستفیض الرحمان اپنی شاندار سلوور بالنگ اور ڈیٹھ اوورز میں مؤثر کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں، وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں خطرناک بولر سمجھے جاتے ہیں اور مختلف بین الاقوامی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

Check Also

لاہور قلندرز کی پلے آف مرحلے میں شرکت اگر مگر کا شکار

Share پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں 38 واں میچ پشاور زلمی سے جیتنے …