ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی۔پی ایس ایل حکام کے مطابق ایونٹ کے 11ویں ایڈیشن کےلیے ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی. ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے کُل 5 بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے۔ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا

Check Also

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا

Share ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوپہلےٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا،قومی ٹیم211رنزکےتعاقب میں120 رنزپر ڈھیر …