
روس اور چین کی قیادت نے دفاعی اتحاد کے تحت ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع اور چینی ہم منصب کے درمیان ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے عالمی سکیورٹی کی بدلتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو عالمی سکیورٹی صورتحال کا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے، عالمی ماحول میں تیز تبدیلیوں کے پیش نظر مشترکہ جوابی اقدامات ضروری ہیں۔بیلوسوف نے کہا کہ مستقل فوجی تعاون اور تجربات کا تبادلہ دونوں ممالک کیلئے ناگزیر ہے، خطرے کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہم آہنگی ضروری ہے۔دوسری طرف چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے روسی ہم منصب کے مؤقف کی مکمل تائید کی، چینی وزیر دفاع نے سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ہنگامی صورتحال میں مشترکہ ردعمل دینے پر زور دیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved