
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کیلئے نیا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مصنوعی بارشوں سے پانی کی قلت دور کی جائے گی۔مصنوعی بارشوں سے پہلے ماحول دوست تحقیق کی جائے گی، کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) منصوبوں کیلئے 15 لاکھ ڈالر کی تحقیقی گرانٹس جاری کی گئی ہیں۔ امریکا، جرمنی اور آسٹریلیا کے سائنسدان تحقیق کریں گے۔ اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرو لوجی کے تحت تین سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئندہ 3 سال تک بارش بڑھانے کی جدید ٹیکنالوجی پر تحقیق ہوگی۔سائنس دانوں کا انتخاب 48 ممالک سے موصول ہونے والی 140 تجاویز میں سے کیا گیا، ہر منتخب سائنسدان کو زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ ڈالر کی گرانٹ دی جائے گی۔تحقیقی گرانٹ تین سال میں تقسیم ہوگی۔ ایک سائنسدان کو ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ مصنوعی بارش میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس درست بادلوں کا انتخاب کرے گا اور بہتر نتائج حاصل ہوسکیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں سالانہ بارش بہت کم ہوتی ہے اور ملک میں زیادہ تر سمندری نمکین پانی کو صاف کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔عرب امارات پہلے ہی ہر سال سیکڑوں کلاؤڈ سیڈنگ کرتا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق نئی تحقیق سے زراعت اور پانی کے ذخائر بہتر بنائے جا سکیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved