ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، محسن نقوی

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں انہوں نے ملتان سلطانز کے مستقبل پر کھل کر بات کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملتان سلطانز خسارے میں چل رہی ہے، جس پر پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے سب کو یہ دکھایا جائے گا کہ ٹیم حقیقت میں کتنا منافع کما رہی ہے اور اس کے بعد ہی ٹیم کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیرنے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ محسن نقوی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے معاملات پاکستان کرکٹ بورڈ خود دیکھے گا۔ان کے مطابق پی سی بی ٹیم کے انتظامی اور مالی معاملات براہ راست سنبھالے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔چیئرمین پی سی بی نے ملتان سلطانزکے سابقہ مالک کا نام لیے بغیر کہا کہ ٹیم کے حوالے سے بے بنیاد تنقید کی جا رہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا مقصد پی ایس ایل کو مزید مستحکم اور منافع بخش بنانا ہے تاکہ لیگ اور ٹیمیں طویل المدتی بنیادوں پر مضبوط ہوں۔

Check Also

ماہر علمِ نجوم کی بابر اعظم کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئی

Share پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے لیے آنے والا وقت کیا لے کر …