بیوٹی پارلر میں لڑکی کا روپ دھار کر کام کرنے والا نوجوان گرفتار

Share

فیصل آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر جڑانوالہ میں واقع ایک بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو نوجوان اس دوران بھی بیوٹی پارلر میں لڑکی کے بھیس میں ہی موجود تھا۔ بیوٹی پارلر کی مالکن اور نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ بیوٹی پارلر کو سیل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ ڈاک خانہ کے قریب ایک بیوٹی پارلر میں لڑکی کے بھیس میں نوجوان کے کام کرنے کی اطلاع موصول ہونے پر مقامی تھانے کے پولیس نے وہاں چھاپہ مارا تو ارسلان نامی نوجوان لڑکیوں والے کپڑے پہنے ہوئے کام میں مصروف تھا۔جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا اور بعد ازاں تفتیش کے بعد بیوٹی پارلر کی مالکن اور نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بیوٹی پارلر کی مالکن موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر گرفتار نہیں ہوسکی

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *