افغانستان میں مسلح افغانیوں کاچینی شہریوں پر حملہ، پانچ ہلاک، متعدد اغوا

Share

افغانستان کے صوبہ تخار میں نامعلوم افغان مسلح افراد نے Dayulong Zeren مائننگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے پانچ چینی شہریوں کو قتل کر دیا، جبکہ متعدد کارکنوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے پروسیسنگ یونٹ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تمام مشینری اور آلات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ مقامی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ چین کی جانب سے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار متوقع ہے۔

Check Also

شادی میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ سے باپ جاں بحق

Share نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی خوشی میں بیٹے کی ہوائی …