
مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے جرمنی اور ترکیے سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق جرائم میں ملوث ایک اور افغان پناہ گزین کو جرمنی سے ملک بدر کردیا گیا، یہ شخص منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھا۔افغان میڈیا کے مطابق 2025 میں 83 افغان پناہ گزینوں کو جرمنی سے نکالا جاچکا ہے، جرمن وزیر داخلہ نے افغان مہاجرین سمیت تمام پناہ گزینوں کی واپسی ناگزیر قرار دی ہے. دوسری جانب ترک حکام نے غیر قانونی نقل و حمل پر 32 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ترکیے میں گرفتار افغان مہاجرین ٹینکر میں چھپ کر یورپ جارہے تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved