کراچی کے بڑے شاپنگ مال کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

Share

کراچی شہر میں ایک بڑے شاپنگ مال کو نشانہ بنانے کی سازش سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں کارروائی کی گئی، جہاں ایک منی ٹرک میں نصب بارودی نظام (VBIED) پکڑا گیا۔ ٹرک سے تقریباً دو ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جسے فوری طور پر غیر مؤثر بنا دیا گیا۔برآمد شدہ مواد میں 60 پلاسٹک ڈرمز میں بھرا ہوا بارود اور پانچ دھاتی گیس سلنڈر شامل تھے۔ اس کے علاوہ اسی کمپاؤنڈ سے مزید دھماکہ خیز سامان بھی ملا، جن میں دیسی ساختہ بارود سے بھرے چھ تھیلے شامل تھے، جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً ایک من تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام مواد شہر کے ایک بڑے شاپنگ مال پر دہشت گرد حملے کی تیاری کے لیے اکٹھا کیا گیا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ بی ایل اے کی جانب سے کراچی میں کیا جانے والا دوسرا بڑا حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا۔ اس سے قبل بھی ایک خودکش حملہ آور خاتون کو دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے بچایا گیا تھا، جسے حملے کی غرض سے کراچی بھیجا جا رہا تھا۔

Check Also

شادی میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ سے باپ جاں بحق

Share نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی خوشی میں بیٹے کی ہوائی …