امریکی طیارہ وینزویلا کے گرفتار صدر مادورو کو لے کر نیویارک پہنچ گیا

Share

امریکا کے وینزویلا پر حملے کے بعد گرفتار ہونے والے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیو یارک کی اسٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس پہنچ گیا، جہاں یہ امکان ہے کہ صدر نیکولس کو آئندہ ہفتے مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں منشیات اور اسلحے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کیا تھا، امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی جس کے بعد ٹرمپ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا میں غیرمعمولی آپریشن کیا ہے۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا آپریشن میں کئی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل میں کی تھی، جبکہ دوسرے حملے کیلئے بھی تیار ہیں، امریکا میں مادورو کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

Check Also

امریکی حملے میں وینزویلا میں کم از کم 40 افراد ہلاک، سینکڑوں شدید زخمی

Share وینزویلا کے ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق امریکی حملے میں ملک بھر میں کم …