خیبر پختون خواہ : عبوری حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

Share

خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے عبوری حکومت کے دوران بھرتی کیے گئے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام کو خط لکھا دیا. خط کے متن کے مطابق سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں، یہ وزارتی کمیٹی میں زیر غور آچکا ہے۔خط کے مطابق اس معاملے پر محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور قانون سے بھی رائے حاصل کی جاچکی ہے، جامعات اور متعلقہ ادارے 10 دن میں رپورٹ جمع کرائیں۔

Check Also

گورنر ہاؤس کراچی میں سال نو پر 47 منٹ آتش بازی

Share گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نئے سال کی آمد پر گورنر …