شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کاتجربہ

Share

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل تجربہ اتوار کو ملک کے مغربی ساحل پر کیا گیا۔ کم جونگ اُن نے لانچنگ ڈرل کی نگرانی کی۔بیان کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش بیرونی خطرات کے پیش نظر یہ اپنے دفاع کی ایک ذمہ دارانہ مشق ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے یہ تجربہ اپنی پہلی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز کی تصاویر جاری کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا نے اسٹریٹجک کروز میزائل کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے

Check Also

شمالی کوریا: کم جونگ اُن پھر حکمراں جماعت کے سربراہ مقرر

Share کم جونگ اُن دوبارہ حکمراں جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے …