خضدار: کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد قتل

Share

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل کرخ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔تحصیل کرخ کے علاقے کلی اکرو میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لی ہیں اور ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Check Also

جماعت اسلامی نے 20 ستمبر کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا

Share امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں مریم نواز نے11 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *