پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں آپریشن، 130 ملین ڈالرز کی 2 ہزار کلو آئس ضبط

Share

پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں۔پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران آپریشن سعودی عرب کی زیرِ قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا. آپریشن کے دوران مشکوک ماہی گیر کشتی سے 2 ہزار کلو سے زائد آئس ضبط کرلی گئی، یہ گزشتہ 2 ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن ہے۔اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہے، پاک بحریہ عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …