سعودی ولی عہد وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

Share

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق اوول آفس میں سعودی ولی عہداور امریکی صدر ملاقات کریں گے، سعودی ولی عہد 7 سال بعد امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا کہہ چکے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے دفاعی خریداری معاہدے، امریکی مصنوعی ذہانت انفرااسٹرکچر میں سعودی سرمایہ کاری، امریکا سعودی سول نیوکلیئر انرجی تعاون بڑھانے کے معاہدے سمیت متعدد معاہدوں کی توقع ہے۔معاہدے سعودی عرب کے امریکا میں 600 ارب ڈالر سرمایہ کاری وعدے کے تحت کیے جائیں گے۔

Check Also

سعودی ولی عہد کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ استقبالیہ، غیرملکی سربراہان شریک

Share سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے منیٰ پیلس میں سالانہ …