امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

Share

امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ وفد میں چیف کونسل افسر ٹریسی زیپی، سیکیورٹی افسر اسامہ حنیف اور آمنہ بی بی شامل تھیں۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کو امریکی شہری محمود احمد اعوان سے ملاقات کرائی گئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہیں۔امریکی سفارت خانے کا 3 رکنی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

Check Also

کراچی میں خاتون پر تشدد کا معاملہ، نامزد ملزم نعمان کا مؤقف سامنے آ گیا

Share اپنے ویڈیو پیغام میں نامزد ملمز نعمان کا کہنا کہ تشدد کی ویڈیو ایک …