کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بابر اعظم پر جرمانہ عائد

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پر لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا، بابر اعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ میں زمبابوے کو عبرت ناک شکست، ویسٹ انڈیز 107 رنز سے فاتح

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے …