جعلی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہری گرفتار

Share

ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزلہ شامل ہیں، ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان غیرقانونی راستوں سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستانی دستاویزات حاصل کر کے سعودی عرب کا ورک ویزا لینا چاہتے تھے

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …