سندھ حکومت نے انسداد دہشت گردی کی 8 عدالتیں ختم کر دیں

Share

حکومت سندھ نے انسداد دہشت گردی کی 8 عدالتیں ختم کر دیں جس کے بعد ان عدالتوں میں زیر سماعت تمام مقدمات کو دیگر فعال عدالتوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ختم کی جانے والی عدالتوں میں کورٹ نمبر ایک، دو، تین، سات، آٹھ، سترہ، اٹھارہ اور انیس شامل ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر چار بھی اس وقت خالی ہے، حکومت سندھ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے تین ججز کا کنٹریکٹ بھی منسوخ کردیا۔کنٹریکٹ ختم کیے جانے کی وجہ ان ججز کی زیادہ عمر بتائی گئی ہے، انسداد دہشتگردی کے کیسز میں کمی کے باعث انتظامی ڈھانچے کی ازسرِ نو تشکیل کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …