طالبہ نے 19ویں منزل سے چھلانگ لگا کرد خودکشی کرلی

Share

بھارت کے شہر ممبئی میں طالبہ نے امتحان میں نمبر کم آنے پر عمارت کی 19 ویں منزل سے چھلانگ لگا کرد خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک 14 سالہ لڑکی نے امتحان میں کم نمبر آنے پر ممبئی کے قریب کلیان میں ایک عمارت کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی رِدھی کھارڈے، تھانے ضلع کے کلیان میں واقع ایک کمپلیکس میں رہتی تھی۔ طالبہ سہ پہر 3 بجے اسکول سے رزلٹ ملنے کے بعد گھر واپس آئی۔ اس کی بڑی بہن گھر پر موجود تھی اور رِدھی نے اسے بتایا کہ وہ اپنے کم نمبروں سے ناخوش ہے۔جس کے بعد اس نے عمارت کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …