پاکستان کرکٹ بورڈ کا تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا، سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔اس سے قبل سیریز کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔اس سے قبل پی سی بی نے سری لنکا سے بقیہ دو ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا تھا۔دوسرا ون ڈے 13 کے بجائے 15 اور تیسرا ون ڈے 15 کے بجائے 16 نومبر کو ہوگا

Check Also

بابر اعظم آخر کتنے کروڑ کماتے ہیں؟ وہ سچ جو آہستہ آہستہ سامنے آتا ہے…

Share وہ نام جس پر اسٹیڈیم خاموش ہو جاتا ہے، وہ بیٹ جس کے اٹھنے …