لاہور میں گھروں میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار

Share

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھروں میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے لوٹے گئے زیورات، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ چوہنگ پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والے گروہ میں شامل دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ارکان کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار علی حیدر، برطرف اہلکار راحت علی اور ساتھی شامل ہیں۔ایس پی کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے ہنی ٹریپ کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے تین ارکان رضا، خرم اور سلیمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ملزمان آن لائن خریداری پر ڈسکاؤنٹ دینے کا جھانس دے کر شہریوں کو بلاتے پھر انکی برہنہ ویڈیوز بناکر تشدد کرتے اور نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے

Check Also

ٹینچ بھاٹہ کے دلخراش قتل کیس کا فیصلہ سفاک ملزم عثمان انور کو دو بار سزائے موت

Share ٹینچ بھاٹہ کے محلہ نورانی میں اپنی ہی دو کمسن بیٹیوں کو بے دردی …