پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف

Share

صوبہ پنجاب کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں کی ان کے اہلخانہ سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف کروا دی گئی۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے قیدیوں کیلئے اس نئی سہولت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، آن لائن ملاقات کیلئے جیلوں میں خصوصی سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔اس ضمن میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے آگاہی بینرز لگانے کی ہدایت کر دی، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ ملاقات کیلئے اب جیل کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے بلکہ ایپ کے ذریعے قیدیوں کے اہلِ خانہ کو ملاقات کی سہولت حاصل ہوگی۔

Check Also

کراچی میں خاتون پر تشدد کا معاملہ، نامزد ملزم نعمان کا مؤقف سامنے آ گیا

Share اپنے ویڈیو پیغام میں نامزد ملمز نعمان کا کہنا کہ تشدد کی ویڈیو ایک …