غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

Share

لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دے دی گئی۔افغان باشندوں سے کاروبار اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی گئی ہے. محکمۂ اوقاف کی تحویل میں دی گئی جائیدادوں پر غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، اس کےخلاف کریک ڈاؤن کریں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اسلحے کی نمائش و ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …