حیدرآباد میں فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشتگرد گرفتار

Share

حیدرآباد میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ کی خطیر رقم برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گرد سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔حکام کے مطابق دہشت گردوں نے اپریل 2025ء میں جام شورو کے مقام پر فائرنگ کی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے

Check Also

جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا لے کر غائب ہونے والا تاجر اپنی سوتیلی ماں سے بھی ہاتھ کرگیا

Share اچھرہ جیولری مارکیٹ سے ساتھی تاجروں کا 20 کلو سونا غائب ہونے کے معاملے …