اڈیالہ جیل کے قیدی کی عمران خان جیسی سہولیات کیلئے درخواست

Share

اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملنے والی سہولیات لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست جیل میں قید مجرم محمد عرفان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق 302 کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہوں، متعدد بار سپرنٹنڈنٹ جیل کو سپیریئر کلاس سہولت مہیا کرنے کی درخواست دی لیکن نہیں ملی۔ درخواست گزار نے کہا کہ مجھے اس طرح کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں جو بانی پی ٹی آئی کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ناصرف بہترین سہولیات مہیا ہیں بلکہ ملاقاتیں بھی کروائی جاتی ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ جو سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مہیا ہیں مجھے بھی دی جائیں، عدالت فریقین کو احکامات دے، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی تمام سہولیات مجھے بھی دی جائیں۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے

Check Also

عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share این سی سی آئی اے نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین …