عمران خان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال، نوٹیفکیشن جاری

Share

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاجی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سیکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …